Wednesday, August 31, 2016

Childhood

*زرا عمر رفتہ کو آواز دینا...*

بچپن میں 1 روپے کی پتنگ کے پیچھے 2 کلو میٹر تک بھاگتے تھے ...
نہ جانے كتنی چوٹیں لگتی تھیں ...

اور وہ پتنگ بھی ہمیں بہت دوڑاتی تھی ...

آج پتہ چلتا ہے،
*دراصل وہ پتنگ نہیں تھی؛*
*ایک چیلنج تھا...*

خوشیوں کو حاصل کرنے کے لئے دوڑنا پڑتا ہے ...
کیونکہ *خوشیاں دکانوں پر نہیں ملتیں ...*

شاید یہی زندگی ہے ... !!!

 جب بچپن تھا تو جوانی ایک خواب تھا ...
جب جوان ہوئے تو بچپن ایک خوبصورت یاد بن گیا ... !!
 
جب گھر میں رہتے تھے، آزادی اچھی لگتی تھی ...

آج آزادی ہے، پھر بھی گھر جانے کی جلدی رہتی ہے ... !!

اسکول میں جن کے ساتھ جھگڑے تھے، آج ان کو ہی انٹرنیٹ پہ تلاش کرتے ہیں ... !!

خوشی کس میں ہوتی ہے، یہ پتہ اب چلا ہے ...
بچپن کیا تھا، اس کا احساس اب ہوا ... 

جب ہم اپنے شرٹ میں ہاتھ چھپاتے تھے اور لوگوں سے کہتے پھرتے تھے دیکھ سکتے ہیں میں نے اپنے ہاتھ جادو سے ہاتھ غائب کر دیے.. 

جب ہمارے پاس چار رنگوں سے لکھنے والی ایک قلم ہوا کرتی تھی اور ہم سب کے بٹن کو ایک ساتھ دبانے کوشش کیا کرتے تھے... 

جب ہم دروازے کے پیچھے چھپتے تھے تاکہ اگر کوئی آئے تو اسے ڈرا سکیں... 

جب آنکھ بند کر سونے کا ڈرامہ کرتے تھے تاکہ کوئی ہمیں گود میں اٹھا کے بستر تک پہنچا دے... 

سوچا کرتے تھے کی یہ چاند
ہماری سائیکل کے پیچھے پیچھے کیوں چل رہا ہے... 

فریج آہستہ سے بند کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے تھے کے اس روشنی کب بند ہوتی ہیں... 

بچپن میں سوچتے ہم بڑے
کیوں نہیں ہو رہے؟

اور اب سوچتے ہم بڑے کیوں ہو گئے؟

Monday, August 29, 2016

Respect of parents

Holy Quran 17:23
------------------
۞ وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ إِحْسَٰنًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ ٱلْكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا

اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو، 

And your Lord passed judgment/ordered that you not worship except (only) Him, and with the (B) parents/father and mother a goodness if the old age reaches (E) one of them or both of them at/by/near you ,so do not say to them (B): "Ugh !" And do not deprive/yell at them (B) , and say to them (B) a gracious/kind saying/word. 

Saturday, August 27, 2016

Shades and caves


اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ کئی چیزوں کے سائے بنائے اور اس نے تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور اس نے تمہارے لئے (کچھ) ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور (کچھ) ایسے لباس جو تمہیں شدید جنگ میں (دشمن کے وار سے) بچاتے ہیں، اس طرح اللہ تم پر اپنی نعمتِ (کفالت و حفاظت) پوری فرماتا ہے تاکہ تم (اس کے حضور) سرِ نیاز خم کر دو،Holy Quran 16:81
------------------
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَٰلًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْجِبَالِ أَكْنَٰنًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلْحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ

And God made/created/put for you from what He created shades, and He made/created/put for you from the mountains covers/shelters/homes, and He made/created/put for you shirts/clothes (that) protects you (from) the heat, and shirts/clothes (that) protects you (from) your hardship in war, as/like that/that is how He completes His blessing on you, maybe/perhaps you submit/surrender.



Friday, August 26, 2016

Clothes

Holy Quran 16:80
------------------
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۢ بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ ٱلْأَنْعَٰمِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَآ أَثَٰثًا وَمَتَٰعًا إِلَىٰ حِينٍ

اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو (مستقل) سکونت کی جگہ بنایا اور تمہارے لئے چوپایوں کی کھالوں سے (عارضی) گھر (یعنی خیمے) بنائے جنہیں تم اپنے سفر کے وقت اور (دورانِ سفر منزلوں پر) اپنے ٹھہرنے کے وقت ہلکا پھلکا پاتے ہو اور (اسی اللہ نے تمہارے لئے) بھیڑوں اور دنبوں کی اون اور اونٹوں کی پشم اور بکریوں کے بالوں سے گھریلو استعمال اور (معیشت و تجارت میں) فائدہ اٹھانے کے اسباب بنائے (جو) مقررہ مدت تک (ہیں)،Holy Quran 16:81
------------------
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَٰلًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْجِبَالِ أَكْنَٰنًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلْحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ

And God made/created/put for you from what He created shades, and He made/created/put for you from the mountains covers/shelters/homes, and He made/created/put for you shirts/clothes (that) protects you (from) the heat, and shirts/clothes (that) protects you (from) your hardship in war, as/like that/that is how He completes His blessing on you, maybe/perhaps you submit/surrender.



Thursday, August 25, 2016

Birds in the air

Holy Quran 16:79
------------------
أَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلطَّيْرِ مُسَخَّرَٰتٍ فِى جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّهُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

کیا ان لوگوں نے پرندوں کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح فضائے آسمان میں مسخر ہیں کہ اللہ کے علاوہ انہیں کوئی روکنے والا اور سنبھالنے والا نہیں ہے بے شک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھنے والی قوم ہے۔ 
Do they not see (look) to the birds subjugated/manipulated in the sky`s atmosphere/air? None holds/grasps them except God, that in that (are) signs/evidences (E) to a nation believing.

New born

Holy Quran 16:78
------------------
وَٱللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْـًٔا وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اور اللہ ہی نے تمہیں شکمِ مادر سے اس طرح نکالا ہے کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان، آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ۔

And God brought you out from your mothers` bellies/insides, you do not know a thing, and He made/created for you the sense of hearing , and the eye sights/knowledge, and the hearts/could be minds, maybe/perhaps you thank/be grateful.

Sunday, August 21, 2016

Old Homes

SABAQ AMOZ STORY 
ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺋﮑﺎﭨﺮﺳﭧ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ , ﺑﯿﮕﻢ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﭘﮧ ﮐﺌﯽ ﺩﻥ ﺳﮯ ﭨﺎﺋﻢ ﻟﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ , ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﭼﻠﮯ ﺁﯾﺎ ,
ﮐﯿﺎ ﻣﺴﻠﮧ ﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ .. ؟
ﺗﻔﺼﯿﻞ ﺳﮯ ﺯﺭﺍ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ..
ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺌﮯ ﭼﺖ ﻟﯿﭩﺎ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﻔﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﭘﮭﻮﭨﻨﮯ ﻟﮕﮯ
ﺳﺐ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺷﯿﻦ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﮑﭽﺮﺍﺭ ﺗﮭﯽ ,
ﺑﭽﮯ ﺳﮑﻮﻝ ﮐﺎﻟﺞ ﺳﮯ ﺁﮐﺮ ﺍﮐﯿﮉﻣﯽ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺍﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﮐﺮﺍﻧﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ,
ﺍﻣﺎﮞ ﮐﺎﻓﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ , ﺍﮐﺜﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﮑﺮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﭼﺎﺭ ﭘﺎﻧﭻ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﮯ ﭨﺮﯾﭩﻤﻨﭧ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻤﯿﮟ ﻓﺎﺭﻍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ , ﺟﺐ ﯾﮧ ﺍﮐﺜﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﻭﺭﮎ ﺭﻭﭨﯿﻦ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯽ , ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺟﺎﮔﻨﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ , ﺍﻥ ﮨﯽ ﺩﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻧﻮﺷﯽ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﺎ ...
ﺳﻨﺌﮯ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﺎﺻﯽ ﮈﺳﭩﺮﺑﻨﺲ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ , ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎ ﮨﻢ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺋﯿﮟ
ﯾﮧ ﺳﻨﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺗﻦ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﭼﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺴﮯ , ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺍﺑﻮ ﮐﯽ ﮈﯾﺘﮫ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺎﻝ ﭘﻮﺱ ﮐﺮ ﺑﮍﺍ ﮐﯿﺎ
ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﻧﺎ ﺟﺰﺑﺎﺗﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ , ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺴﯿﻮﮞ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﮨﯿﮟ , ﮨﻢ ﮐﺴﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﺳﮯ ﭘﺮﺍﺋﯿﻮﯾﭧ ﺍﻭﻟﮉ ﮨﻮﻡ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﮩﻮﻟﯿﺎﺕ ﮨﻮﮞ ﺗﺎﮐﮧ ﺧﺪﺍﻧﺨﻮﺍﺳﺘﮧ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺗﻮ ﮨﻢ ﯾﮩﺎﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺑﮕﮍ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﮐﺎﻡ ﻭﺍﻟﯽ ﻧﺠﻤﮧ , ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺍﻭﻟﮉ ﮨﻮﻡ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺩﯾﮑﮫ ﺁﺋﯿﮟ ,,,
ﺍﭼﮭﺎ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮑﻮﺍﺱ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﺩﻭ ,, ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﯿﻨﮏ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﺘﺎﺏ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻣﺎﻍ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺻﺒﺢ ﮨﯽ ﺻﺒﺢ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﮌﯼ ﻟﯿﮑﺮ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﭘﻮﺵ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮪ ﮔﯿﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﻭﮦ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﺗﮭﺎ , ﮔﺎﮌﯼ ﭘﺎﺭﮎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﺷﮑﻮﮦ ﺑﻨﮕﻠﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺯ ﭘﮧ ﺑﻨﯽ ﺍﺱ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ , ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﭘﻮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﯿﺎ , ﺍﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﮔﮭﻮﻡ ﭘﮭﺮ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﺮﮮ ﺫﮨﻦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﮨﯽ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﻨﺖ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ , ﺻﺎﻑ ﺳﺘﮭﺮﺍ ﻣﺎﺣﻮﻝ , ﺑﮍﺍ ﺳﺎ ﺳﺮﺳﺒﺰ ﻻﻥ , ﭘﺮﺷﮑﻮﮦ ﮈﺳﭙﻨﺴﺮﯼ ﺟﮩﺎﮞ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻃﻌﯿﻨﺎﺕ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ , ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭ ﺍﯾﻨﻤﺒﻮﻟﯿﻨﺴﺰ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻭﮨﺎﮞ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺳﮩﻮﻟﺖ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ,
ﻣﺴﺰ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﺳﮯ ﻓﯿﺲ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﺗﻮ ﭼﻮﺩﮦ ﻃﺒﻖ ﺭﻭﺷﻦ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ , ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺁﺭﺍﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻟﮕﮯ , ﺍﺏ ﺻﺮﻑ ﺍﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﺎ ﺑﺎﻗﯽ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ,
ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﭩﮭﯿﮟ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ , ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﯿﮟ ,
ﻣﯿﮟ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﭘﮩﻠﻮ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ , ﺍﻣﺎﮞ ﮐﺎ ﺣﺎﻝ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭼُﭗ .. ﺳﻤﺠﮫ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻭﮞ
ﯾﮧ ﻣﺸﮑﻞ ﺍﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﯼ ,, ﮐﯽ ﮨﻮﯾﺎ ﭘﺘﺮ , ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻟﮓ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ
ﺟﯽ ﺑﺲ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺗﮭﯽ , ﮐﯿﺴﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﮨﮯ ﺍﺏ
ﻣﯿﮟ ﭨﮭﯿﮏ ﭨﮭﺎﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﮞ , ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﻧﺎ , ﺑﺲ ﯾﮧ ﮐﻤﺒﺨﺖ ﻣﺎﺭﺍ ﺑﻠﮉ ﭘﺮﯾﺸﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ,
ﺍﻣﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﻣﺸﻮﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﭖ ﺳﮯ
ﺑﻮﻝ ﭘﺘﺮ
ﺍﻣﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﮑﻼﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﺑﻮﻟﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ , ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﮨﮯ , ﻭﮨﺎﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻠﯽ ﮨﯿﮟ , ﯾﺎ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺗﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﭨﮭﺎﮎ ﮨﮯ , ﻭﮨﺎﮞ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﭼﻮﺑﯿﺲ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ , ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺑﮭﯽ ﺻﺎﻑ ﺳﺘﮭﺮﺍ ﮨﮯ ,
ﺍﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﺭﻗﺼﺎﮞ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺗﮭﻢ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ , ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﮧ ﺑﻞ ﭘﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﮟ , ﭘﺘﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﺩﻥ ﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﮈﺳﭩﺮﺏ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ , ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ , ﺟﯿﺴﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻟﻌﻞ ﺧﻮﺵ ﻭﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺵ , ﺍﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺎﺗﮭﺎ ﭼﻮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺁﯾﺎ
ﻣﯿﺮﺍ ﺿﻤﯿﺮ ﺍﺱ ﺑﮯ ﻏﯿﺮﺗﯽ ﭘﮧ ﺁﻣﺎﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺎﻻﺕ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ , ﯾﺎ ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﻻﺕ ﮐﺎ ﺳﮩﯽ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﻧﺎ ﮐﺮ ﺳﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ
ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ , ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﭘﮭﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﺗﺎ , ﭘﮭﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﭼﮑﺮ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﮯ ﮔﺌﮯ ﺑﺲ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﯽ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ , ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﺣﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ , ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﯾﺒﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﻧﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺎ , ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻭﮦ ﻣﻨﺤﻮﺱ ﺩﻥ ﺁ ﮔﯿﺎ ..
ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﺎ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ , ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺝ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺮﻧﯽ ﺗﮭﯽ , ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺁﺑﯿﭩﮭﺎ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﯿﻠﻒ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭨﮭﺎﺭﮦ ﺳﺎﻟﮧ ﺍﯾﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ,
ﮉﯾﮈٍ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﮌﯼ ﭼﻼﻧﺎ ﻣﮑﻤﻞ ﺳﯿﮑﮫ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ ,
ﺍﭼﮭﺎ .... ؟ ﻭﺍﮦ ﺷﺎﺑﺎﺵ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ
ﮈﯾﮉ ﺁﭖ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﮑﻮﻝ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺝ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﺅﮞ ﮔﺎ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻮﮮ ﺍﯾﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ
ﺍﭼﮭﺎ ﮐﮩﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﭘﺎ ﮐﻮ
ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ....
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﮐﺖ ﮨﻮﮔﯿﺎ , ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﭩﯿﺮﻧﮓ ﭘﮧ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺳﮯ ﺟﻢ ﮔﺌﮯ
ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﮬﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﺘﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ , ﺁﺝ ﺳﻨﮉﮮ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮔﺮﯾﻨﯽ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ , ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﻧﮓ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﭘﻨﯽ ..............
ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺲ ﺍﯾﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻤﻠﮯ ﭘﮧ ﮨﯽ ﺳﺎﮐﺖ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ , ﺍﺳﮑﮯ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺟﻤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﭼﮭﭙﺎ ﺗﮭﺎ , ﻣﯿﺮﯼ ﻭﮦ ﻓﺼﻞ ﺟﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺎﭨﻨﯽ ﮨﯽ ﺗﮭﯽ , ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ ... ........ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﺍﺑﻞ ﺍﺑﻞ ﮐﺮ ﺁ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ ﮔﮭﭩﯿﺎ ﺳﻠﻮﮎ ﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﺗﮭﺎ ,
ﺍﯾﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﻼﻭﺟﮧ ﮈﺍﻧﭧ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﭼﻼﺗﺎ ﮨﻮﺍ , ﺍﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ,
ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﺠﻠﯽ ﮔﺮﯼ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﻗﺒﻞ ﮨﯽ ﺍﻣﺎﮞ ﮨﺎﺭﭦ ﺍﭨﯿﮏ ﺳﮯ ﻓﻮﺕ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻭ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ..
ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﺗﺐ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﭼﮍﭼﮍﺍ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﻮﮞ , ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ , ﺑﻼﻭﺟﮧ ﺑﭽﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻼﺯﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻧﭩﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ , ﺍﮐﺜﺮ ﭼﮭﭩﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻥ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﮨﺎﻧﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ , ﻧﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﺭﮨﯽ ﻧﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺑﮯ ﺳﮑﻮﻧﯽ , ﺑﮯ ﺁﺭﺍﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺿﻤﯿﺮ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺟﺎﮔﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﮯ ﻓﯿﺾ ...
ﮐﺎﻓﯽ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﻣﯿﮟ ﭼﭗ ﺭﮨﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻧﺎ ﺁﺋﯽ
ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮐﮭﻮﻟﯿﮟ , ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺳﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺌﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ,
ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ... ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﻮﻻ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﻮﻻ
ﺍﺳﮑﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺱ ﺑﮯ ﺳﮑﻮﻧﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻼﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﻭ , ﻧﯿﮏ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻭ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﯾﺪ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﮑﻮﻥ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ
ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﮨﭽﮑﯿﺎﮞ ﺑﻨﺪﮪ ﮔﺌﯿﮟ , ﺍﻭﺭ ﮔﻠﻮﮔﯿﺮ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺑﻮﻻ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﺁﭖ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ , ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﮮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ
ﺍﺭﮮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺗﻨﯽ ﺍﯾﻤﺮﺟﻨﺴﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺟﺎ ﮐﮩﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ , ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣُﮍ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ
ﺍﻭﻟﮉ ﺍﯾﺞ ﮨﻮﻡ
ﺑﺎﺑﺎ ﮐﻮ ﻟﯿﻨﮯ
ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻮﻡ ﮐﺮ ﺭﺍﮨﺪﺍﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ

Family Tree and DNA

Holy Quran 16:72
------------------
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةً وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ ۚ أَفَبِٱلْبَٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَتِ ٱللَّهِ هُمْ يَكْفُرُونَ

اور اللہ نے تم ہی میں سے تمہارے لئے جوڑے پیدا فرمائے اور تمہارے جوڑوں (یعنی بیویوں) سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے/ نواسے پیدا فرمائے اور تمہیں پاکیزہ رزق عطا فرمایا، تو کیا پھر بھی وہ (حق کو چھوڑ کر) باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت سے وہ ناشکری کرتے ہیں 
And God made/created for you from yourselves spouses , and He made/created for you from your spouses sons/sons and daughters, and sons of your sons , and He provided for you from the goodnesses . Is it with the falsehood they believe, and with Gods` blessing/goodness they disbelieve?


Oldest Mosque of Pakistan

اکستان کی قدیم ترین مسجد
پاکستان اخبار کے مطابق 17 جون 1960ء کو جب ماہرین آثار قدیمہ کی زیر نگرانی‘ کراچی سے 37 میل دور بھنبھور کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کا کام جاری تھا‘ تو ایک مسجد کے آثار برآمد ہوئے۔ اس مسجد کے ساتھ ہی کچھ کتبے بھی برآمد ہوئے جن پر خط کوفی میں تحریرات پائی گئیں۔ ایک عبارت کے مطابق یہ مسجد 109 ھ (مطابق 727 ء) میں تعمیر ہوئی تھی۔
اس تحریر کی برآمدگی کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اور ماہرین مذہبیات اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ مسجد برصغیر میں تعمیر ہونے والی‘ سب سے اولین مسجد تھی اور یہ مسجد محمد بن قاسم کے ساتھیوں نے تعمیر کروائی تھی۔
بھنبھور کے مقام پر برآمد ہونے والی جنوبی ایشیا کی اس پہلی مسجد کا طول 122 فٹ اور عرض 120 فٹ تھا۔ اس کے چاروں طرف چونے کے پتھر کی اینٹوں کی ایک ٹھوس دیوار تھی جس کی موٹائی 3 تا 4 فٹ تھی۔ مسجد کے صحن کا طول 75 فٹ اور عرض 58 فٹ تھا۔ مغرب کی جانب ایک وسیع دالان تھا جس کی چھت لکڑی کے 33 ستونوں پر قائم تھی۔ اس مسجد کا نقشہ کوفہ اور واسط کی مساجد سے مشابہ تھا اور انہی کا تسلسل لگتا تھا۔لیکن گردش ایام نے اس کے آثار کوبھی مٹا دیا۔اب اس کے کچھ کھنڈرات ہی باقی ہیں

Saturday, August 20, 2016

Favour of Allah

Holy Quran 16:71
------------------
وَٱللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ فِى ٱلرِّزْقِ ۚ فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُوا۟ بِرَآدِّى رِزْقِهِمْ عَلَىٰ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَهُمْ فِيهِ سَوَآءٌ ۚ أَفَبِنِعْمَةِ ٱللَّهِ يَجْحَدُونَ

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق (کے درجات) میں فضیلت دی ہے (تاکہ وہ تمہیں حکمِ انفاق کے ذریعے آزمائے)، مگر جن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنی دولت (کے کچھ حصہ کو بھی) اپنے زیردست لوگوں پر نہیں لوٹاتے (یعنی خرچ نہیں کرتے) حالانکہ وہ سب اس میں (بنیادی ضروریات کی حد تک) برابر ہیں، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں
And God preferred/favoured some of you over some in the provision , so those who were preferred/favoured are not with returning their provision on (to) what their rights/oaths owned/possessed, so they are in it equal/alike . So are they with Gods` blessing/goodness disbelieving and denying ?




Friday, August 19, 2016

Old age and Dementia

Holy Quran 16:70
------------------
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّىٰكُمْ ۚ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَىْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ

اور اللہ نے تمہیں پیدا فرمایا ہے پھر وہ تمہیں وفات دیتا (یعنی تمہاری روح قبض کرتا) ہے۔ اور تم میں سے کسی کو ناقص ترین عمر (بڑھاپا) کی طرف پھیر دیا جاتا ہے تاکہ (زندگی میں بہت کچھ) جان لینے کے بعد اب کچھ بھی نہ جانے (یعنی انسان مرنے سے پہلے اپنی بے بسی و کم مائیگی کا منظر بھی دیکھ لے)، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی قدرت والا ہے،
Allâh has created you, then He causes you to die; and there are some of you who are driven to the worst part of life (-very advanced old age), with the result that he knows nothing after (having had) knowledge. Verily, Allâh is All-Knowing, All-Powerful.






Thursday, August 18, 2016

Honey Bees


Holy Quran 16:68
------------------
وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحْلِ أَنِ ٱتَّخِذِى مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں (خیال) ڈال دیا کہ تو بعض پہاڑوں میں اپنے گھر بنا اور بعض درختوں میں اور بعض چھپروں میں (بھی) جنہیں لوگ (چھت کی طرح) اونچا بناتے ہیں
And your Lord inspired/signaled to the bees, that take from the mountains homes , and from the trees, and from what they raise and support/hold onto .Holy Quran 16:69
------------------
ثُمَّ كُلِى مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسْلُكِى سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۚ يَخْرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

Then eat from all the fruits, so enter/pass your Lord`s roads/paths manipulated/dangled low, from its bellies/insides emerges/appears a drink its colours (are) different, in it (is) a cure/healing for the people;184that in that (is) an evidence/sign (E) to a nation thinking.
پس تو ہر قسم کے پھلوں سے رس چوسا کر پھر اپنے رب کے (سمجھائے ہوئے) راستوں پر (جو ان پھلوں اور پھولوں تک جاتے ہیں جن سے تو نے رس چوسنا ہے، دوسری مکھیوں کے لئے بھی) آسانی فراہم کرتے ہوئے چلا کر، ان کے شکموں سے ایک پینے کی چیز نکلتی ہے (وہ شہد ہے) جس کے رنگ جداگانہ ہوتے ہیں، اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے، بیشک اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے نشانی ہے،


Wednesday, August 17, 2016

Palm trees and grapes

Holy Quran 16:67
------------------
وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلْأَعْنَٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شکّر اور (دیگر) عمدہ غذائیں بناتے ہو، بیشک اس میں اہلِ عقل کے لئے نشانی ہے،
And from the palm trees` and the grapes` fruits you take from it intoxication , and a good/beautiful provision , that in that (is) an evidence/sign (E) to a nation reasoning/understanding .


Tuesday, August 16, 2016

Livestock and milk

Holy Quran 16:66
------------------
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَٰمِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّٰرِبِينَ

And that for you in the camels/livestock (is) an example (E) , We make you drink from what (is) in its bellies/insides, clear/pure milk pleasant tasting to the drinking, from between fully and partially digested food/feces and 
اور بیشک تمہارے لئے مویشیوں میں (بھی) مقامِ غور ہے، ہم ان کے جسموں کے اندر کی اس چیز سے جو آنتوں کے (بعض) مشمولات اور خون کے اختلاط سے (وجود میں آتی ہے) خالص دودھ نکال کر تمہیں پلاتے ہیں (جو) پینے والوں کے لئے فرحت بخش ہوتا ہے،

Monday, August 15, 2016

Water from the sky

Holy Quran 16:65
------------------
وَٱللَّهُ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَآ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

اور اللہ نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مردہ (یعنی بنجر) ہونے کے بعد زندہ (یعنی سرسبز و شاداب) کر دیا۔ بیشک اس میں (نصیحت) سننے والوں کے لئے نشانی 

And God descended from the sky water, so He revived with it the land/Earth after its death/lifelessness, that in that (is) an evidence/sign (E) to a nation listening/hearing .

British Rule Ends


Sunday, August 14, 2016

Shades and shadows

Holy Quran 16:48
------------------
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَىْءٍ يَتَفَيَّؤُا۟ ظِلَٰلُهُۥ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلَّهِ وَهُمْ دَٰخِرُونَ

Did they not see/understand, to what God created from a thing (that) its shades/shadows turns/follows from the right and the lefts, prostrating to God and (while) they are degraded/humiliated ? 
کیا انہوں نے ان (سایہ دار) چیزوں کی طرف نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں (کہ) ان کے سائے دائیں اور بائیں اَطراف سے اللہ کے لئے سجدہ کرتے ہوئے پھرتے رہتے ہیں اور وہ (درحقیقت) طاعت و عاجزی کا اظہار کرتے ہیں، 

Saturday, August 13, 2016

Greater Iqbal park Minar e Pakistan


Kun Fayakuno

Holy Quran 16:40
------------------
إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إِذَآ أَرَدْنَٰهُ أَن نَّقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

ہم جب کسی چیز (کے پیدا کرنے) کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمارا کہنا بس اتنا ہی ہوتا ہے کہ اس سے کہتے ہیں کہ ہو جا بس وہ ہو جاتی ہے۔
Truly/indeed Our saying/word to a thing if We willed/wanted/intended it (is) that We say to it: "Be." So it becomes.

Friday, August 12, 2016

Pakistan National Anthem


He threw in the earth anchors

Holy Quran 16:15
------------------
وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَٰرًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

And He threw in the earth/Planet Earth anchors/mountains that (E) it sways and leans/moves and unsettles with you, and rivers/waterways and ways/paths , maybe/perhaps you be guided.
اور اس (خدا) نے زمین میں بھاری بھر کم پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں تاکہ وہ تمہیں لے کر کہیں ڈھلک نہ جائے اور اس نے نہریں رواں دواں کر دیں اور راستے بنائے تاکہ تم (خشکی و تری میں) راہ پاؤ (اور منزل مقصود تک پہنچ جاؤ)۔

Thursday, August 11, 2016

He subjugated the sea/ocean

Holy Quran 16:14
------------------
وَهُوَ ٱلَّذِى سَخَّرَ ٱلْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا۟ مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا۟ مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى ٱلْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

And He is who manipulated/subjugated the sea/ocean to eat from it soft/tender meat , and you bring out from it a jewel/ornament you wear/dress it, and you see the ships audibly cutting/shearing in it, and to wish/desire from His grace/favour, and maybe/perhaps you thank/be grateful 
اور وہی ہے جس نے (فضا و بر کے علاوہ) بحر (یعنی دریاؤں اور سمندروں) کو بھی مسخر فرما دیا تاکہ تم اس میں سے تازہ (و پسندیدہ) گوشت کھاؤ اور تم اس میں سے موتی (وغیرہ) نکالو جنہیں تم زیبائش کے لئے پہنتے ہو، اور (اے انسان!) تُو کشتیوں (اور جہازوں) کو دیکھتا ہے جو (دریاؤں اور سمندروں کا) پانی چیرتے ہوئے اس میں چلے جاتے ہیں، اور (یہ سب کچھ اس لئے کیا) تاکہ تم (دور دور تک) اس کا فضل (یعنی رزق) تلاش کرو اور یہ کہ تم شکر گزار بن جاؤ،e grateful.

Wednesday, August 10, 2016

Bismillah


He created diverse colours on earth

Holy Quran 16:13
------------------
وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهُۥٓ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ

اور (حیوانات، نباتات اور معدنیات وغیرہ میں سے بقیہ) جو کچھ بھی اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا فرمایا ہے جن کے رنگ (یعنی جنسیں، نوعیں، قسمیں، خواص اور منافع) الگ الگ ہیں (سب تمہارے لئے مسخر ہیں)، بیشک اس میں نصیحت قبول کرنے والے لوگوں کے لئے نشانی ہے 
And whatsoever He has created for you on this earth of varying colours [and qualities from vegetation and fruits, etc. (botanical life) and from animal (zoological life)]. Verily! In this is a sign for people who remember.







Tuesday, August 9, 2016

He manipulated for you

Holy Quran 16:12
------------------
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٰتٌۢ بِأَمْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

And He manipulated/subjugated for you, the night , and the daytime and the sun , and the moon , and the stars/planets (are) manipulated/subjugated with His order/command, that in that (are) signs/evidences (E) , to a nation reasoning 

اور اُسی نے تمہارے لئے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر دیا، اور تمام ستارے بھی اُسی کی تدبیر (سے نظام) کے پابند ہیں، بیشک اس میں عقل رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں،

Monday, August 8, 2016

He grows plants crops and trees

He grows plants crops and trees


Holy Quran 16:10
------------------
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً ۖ لَّكُم مِّنْهُ شَرَابٌ وَمِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ

He is who descended from the sky water , for you from it (is) a drink, and from it (are) trees in it you graze/Holy Quran 16:11
------------------
يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرْعَ وَٱلزَّيْتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلْأَعْنَٰبَ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

He sprouts/grows for you with it the plants/crops and the olives and the palm trees and the grapes, and from all the fruits, that in that (is) a sign/evidence (E) to a nation thinking.(to) Holy Quran 16:10
------------------

وہی ہے جس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی اتارا، اس میں سے (کچھ) پینے کا ہے اور اسی میں سے (کچھ) شجر کاری کا ہے (جس سے نباتات، سبزے اور چراگاہیں اُگتی ہیں) جن میں تم (اپنے مویشی) چراتے ہو، 
اُسی پانی سے تمہارے لئے کھیت اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل (اور میوے) اگاتا ہے، بیشک اِس میں غور و فکر کرنے والے لوگوں کے لئے نشانی ہے،











Sunday, August 7, 2016

He created livestock for you

KHoly Quran 16:5
------------------
وَٱلْأَنْعَٰمَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

اور اُسی نے تمہارے لئے چوپائے پیدا فرمائے، ان میں تمہارے لئے گرم لباس ہے اور (دوسرے) فوائد ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے (بھی) Holy Quran 16:6
------------------
وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ

اور ان میں تمہارے لئے رونق (اور دل کشی بھی) ہے جب تم شام کو چراگاہ سے (واپس) لاتے ہو اور جب تم صبح کو (چرانے کے لئے) لے جاتے Holy Quran 16:7
------------------
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا۟ بَٰلِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ ٱلْأَنفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

اور یہ (جانور) تمہارے بوجھ (بھی) ان شہروں تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر جانکاہ مشقت کے نہیں پہنچ سکتے تھے، بیشک تمہارا رب نہایت شفقت والا نہایت مہربان ہے، Holy Quran 16:8
------------------
وَٱلْخَيْلَ وَٱلْبِغَالَ وَٱلْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

اور (اُسی نے) گھوڑوں اور خچروں اور گدھوں کو (پیدا کیا) تاکہ تم ان پر سواری کر سکو اور وہ (تمہارے لئے) باعثِ زینت بھی ہوں، اور وہ (مزید ایسی بازینت سواریوں کو بھی) پیدا فرمائے گا جنہیں تم (آج) نہیں جانتے، Holy Quran 16:5
------------------
وَٱلْأَنْعَٰمَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

And the camels/livestock, He created it for you, in it (is) warmth, and benefits/uses, and from it, you eat.Holy Quran 16:6
------------------
وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ

And for you in it (is) beauty/grace/loveliness when/where you come or go in the evening/rest , and when/where you go out/depart freely .Holy Quran 16:7
------------------
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا۟ بَٰلِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ ٱلْأَنفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

And it loads/carries your loads/belonging (weights) to a country/land , you were not reaching it, except with the selves` difficulty/hardship, that your Lord (is) merciful/compassionate (E), merciful. Holy Quran 16:8
------------------
وَٱلْخَيْلَ وَٱلْبِغَالَ وَٱلْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ

And the horses and the mules and the donkeys, (are) to ride it and decoration/beauty , and He creates what you do not know.