Tuesday, September 1, 2015

Wadi e Jin "وادیء جن" جس کا اصل نام وادیء بیضاء ہے .... کے بارے میں بے شمار جھوٹی سچی کہانیاں مشہور ہیں- کچھ حضرات کے مطابق یہاں جنات کے بادشاہ قیام پزیر ہیں، پاکستان سے بھی کئ پیر فقیر وہاں چلہ کشی کر چکے ہیں اور جنات سے ھمکلام ہونے کے دعویدار بھی ہوئے ہیں- کچھ لوگ اسے نبی پاک (ص) کا معجزہ بھی گردانتے ہیں جبکہ احادیث میں اس سلسلے میں کوئ مستند روایت بھی موجود نہیں- وادی بیضاء کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پوری وادی سطح زمین سے ایک خاص جھکاؤ (Slope) رکھتی ہے جس کی وجہ سے اس کے نشیب و فراز کے معاملے میں انسان Gravity illiusion کا شکار ہو جاتا ہے- ایسی وادیاں آسٹریلیا ، برازیل، کینیڈا، چائنا، قبرص سمیت دنیا بھر میں ساٹھ سے زیادہ مقامات پر موجود ہیں- اور انہیں Gravity Hills یا Magnetic Hills کہا جاتا ہے- ایسے مقامات پر عموماً وارننگ بورڈ لگا کر ٹریفک کو مطلع رکھا جاتا ہے .... تاکہ کوئ " جن " آپ کی گاڑی کو بھگا کر نہ لے جائے .... میں نے یہاں کوئ بورڈ نہیں دیکھا- شاید حکومت سعودیہ اس معاملے کو پر اسرار ہی رکھنا چاھتی ہے- دراصل ہم نشیب فراز اونچ نیچ ہمیشہ کسی نہ کسی ریفرنس سے محسوس کرتے ہیں....لیکن جب پوری کی پوری وادی ہی ایک طرف جھکی ہوئ ہو .....تو ریفرنس کہاں سے آئے گا....یوں سمجھیے کہ آپ ایک بند کمرے میں موجود ہیں - اور کمرہ کچھ ٹیڑا ہے تو یقینا آپ "Gravity illision" کا شکار ہو جائیں گے.....بقول شاعر  بندا ہووے جھلا تے سمجھائے ویہڑا ویہڑا ہووے جھلا تےسمجھائے کہڑا  یہی المیہ ہے وادیء بیضاء کا بھی....کہ وہ سر سے پاؤں تک ایک سلوپ ہے- جنات کو اتنا ہی مانئے جتنا شریعت نے ہمیں تعلیم دی ہے- ان سے گاڑیوں کو دھکے مت لگوائے ورنہ کل جنات ڈرائیونگ سیٹ پہ ہونگے......اور آپ دھکا لگا لگا کر ہلکان ہو رہے ہونگے...... !!!

Wadi e Jin

No comments:

Post a Comment