Wednesday, June 15, 2016

Pakistani Chief Calligrapher

Shafiq-uz-Zaman-Pakistani,
The chief calligrapher of the Prophet'sﷺ Mosque, #المدينةالمنورة for the last 30 years.
گزشتہ دنوں حرمِ مدنی ﷺ میں روضۂ رسول ﷺ کے اوپر کندہ قرآنی آیات کا رسم الخط تبدیل کیا گیا ہے اور یہ کام ایک پاکستانی خطاط کی زیرِ نگرانی سر انجام دیا گیا ہے جنہیں دنیا استاذ شفیق الزمان کے نام سے جانتی ہے۔ مسجدِ نبوی ﷺ کی موجودہ جدید تعمیرات میں دیواروں اور روضۂ رسول ﷺ پر کندہ آیات و احادیث وغیرہ کی خطاطی کا کام انہیں کے زیرِ نگرانی سرانجام پایا ہے۔ ماشاءاللہ۔

مختصر تعارف: 
***************
استاذ شفیق الزمان پاکستان کے ممتاز خطاط استاذ شفیق الزمان 1956ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ خطّاط الحرم المسجد النّبوی کے لقب سے معروف ہیں اور گزشتہ بیس سال سے مسجد ِنبوی کے توسیعی منصوبے میں بطور استاذ الخطاط خدمات سرانجام دے ر ہے ہیں۔   استاذ شفیق الزمان کی شہرت کا آغاز اس وقت ہوا جب 2مارچ 1994ء کو استنبول (ترکی) میں واقع اسلامی ورثہ کے تحفظ کے کمیشن کی جانب سے منعقدہ تیسرے عالمی مقابلہ خطاطی میں ان کے ایک فن پارے کو دوسری پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔ یہ خطاطی کے کسی بھی عالمی مقابلے میں پاکستان کے لئے پہلا عالمی اعزاز تھا۔ استاذ شفیق الزمان کے جس فن پارے کو یہ اعزاز عطا ہوا تھا وہ سورہ لقمان کی آیت 27 اور 28 کی خطاطی پر مبنی تھا اور خط ثلث جلی میں تحریر کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے سینکڑوں خطاط نے حصہ لیا تھا اور جس جیوری نے انعام کا فیصلہ کیا تھا اس میں دنیا بھر کے خطاطی کے دس بڑے اساتذہ شامل تھے۔ استاذ شفیق الزمان اس سے قبل مسجد نبوی میں مستقل طور پر فن خطاطی کا مظاہرہ کرنے کے لئے دنیا بھر کے سینکڑوں فن کاروں میں اول قرار دیئے جاچکے تھے اور انہیں مسجد نبوی میں خطاطی کرنے والے پہلے پاکستانی خطاط ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ حکومت پاکستان نے استاذ شفیق الزمان کی خدمات کے اعتراف میں14 اگست 2013 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔






No comments:

Post a Comment