Sunday, July 31, 2016

Alsabreen Wassadqeen

اسلام علیکم. 
  

Ayah of the day❤

اﻟﺼَّﺎﺑِﺮِﻳﻦَ ﻭَاﻟﺼَّﺎﺩِﻗِﻴﻦَ ﻭَاﻟْﻘَﺎﻧِﺘِﻴﻦَ ﻭَاﻟْﻤُﻨْﻔِﻘِﻴﻦَ ﻭَاﻟْﻤُﺴْﺘَﻐْﻔِﺮِﻳﻦَ ﺑِﺎﻷَْﺳْﺤَﺎﺭ
(آل عمران)

ان سب لفظوں کے درمیان "و" ہے. جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایک شخص ان سب خوبیوں کا حامل ہوسکتا ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی ایک شخص میں صبر ہے، اور دوسرا صادق ہے. 
اور وہ سب ہی ان لوگوں میں سے ہیں جن سے اللہ راضی ہوگا. 

اﻟﺼَّﺎﺑِﺮِﻳﻦَ یہ وہ لوگ ہیں جو صبر کرتے ہیں

ﻭَاﻟﺼَّﺎﺩِﻗِﻴﻦَ اور سچ بولنے والے 
ممکن ہیں سچ بولنے والے میں صبر کی کمی ہو، مگر اس کیٹگری میں اس کا مقام اونچا ہو. 

ﻭَاﻟْﻘَﺎﻧِﺘِﻴﻦَ اور وہ جو اللہ کی عبادت کرتے ہیں، اس کے آگے مسخر ہیں. 
قنوت، مطیع سے مختلف ہے.
مطیع "اطاعت گزار" کو کہتے ہیں. 
جبکہ، قانت کہتے ہیں "جو ہر وقت اطاعت کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہو"
آپ  اسے حکم دیتے ہیں اور وہ فوراً عمل کے لیے اُٹھ جاتا ہے. 
مثال کے طور پر، آپ کو پانی چاہیے، آپ اپنے بچوں سے کہتے ہیں. بار بار انہیں پکارتے ہیں. مگر ان میں سے ایک ایسا ہوتا ہے جو آپ کی آواز پہ فوراً اُٹھ جاتا ہے، جیسے وہ آپ ہی کی آواز کا منتظر تھا. 
یہ قنوت ہے. کہ وہ فوری طور پہ اطاعت کے لیے تیار ہے. 

ﻭَاﻟْﻤُﻨْﻔِﻘِﻴﻦَ اور وہ جو خرچ کرتے ہیں 
جو یہ سوچ کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں کہ انہیں آخرت میں اس سے بہتر مل جائے گا. جو خوشی سے خرچ کرتے ہیں. 

ﻭَاﻟْﻤُﺴْﺘَﻐْﻔِﺮِﻳﻦَ ﺑِﺎﻷَْﺳْﺤَﺎﺭ اور وہ جو سحری کے وقت اللہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں 
اللہ تعالیٰ ہمیں اس دعا میں ایک راز بتا رہے رہیں کہ کس وقت مغفرت کی دعا کرنی چاہیے. 
آپ چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کو معاف فرمادے؟ تو صبح کے وقت دعا کریں اگر آپ ان لوگوں میں سے بننا چاہتے ہیں جن سے اللہ راضی ہے. 

اور یہ سب خصوصیات ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جو سوچتے سمجھتے ہیں. جنہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے. 

اس آیت سے جو سبق حاصل ہوتا ہے: 
ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان سب خصوصیات کو اپنائیں. مگر خاص طور پہ، اگر آپ کی صبح کا آغاز بہترین ہے، تو آپ کا دن بھی بہترین گزرے گا. اور جب آپ کا دن بہترین گزرے گا آپ کی زندگی بہترین ہوگی. 
جب آپ صبح کا آغاز اللہ سے مغفرت مانگتے ہوئے کریں گے تو آپ کے دن کے ہر کام میں برکت ہوگی. پھر سارا دن آپ میں صبر بھی ہوگا،سچ بھی بولیں گے، قنوت بھی ہوگا،اور  آپ خرچ بھی کریں گے.  
یہ خصوصیات آپ میں خودبخود آجائیں گی کیونکہ آپ کے دن کا آغاز بہترین طریقے سے ہوا تھا. 


No comments:

Post a Comment